Wednesday, May 8, 2024

سینٹرل افریقن ریپبلک، 5 مسیحی ملیشیا رہنماؤں کو جنگی جرائم کی پاداش میں عمر قید

سینٹرل افریقن ریپبلک، 5 مسیحی ملیشیا رہنماؤں کو جنگی جرائم کی پاداش میں عمر قید
February 8, 2020
بانگوئی (92 نیوز) سینٹرل افریقن ریپبلک میں 5 مسیحی ملیشیا رہنماؤں کو جنگی جرائم کی پاداش میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنٹرل افریقن ریپبلک کے کریمینل کورٹ نے 5 مسیحی ملیشیا راہنماوں سمیت 28 افراد کو مئی 2017 میں درجنوں مسلمانوں کو ملک کے جنوبی حصے میں قتل کرنے کے الزام میں قید کی سزا سنا دی۔ پانچ ملیشیا سربراہوں کو عمر قید جبکہ باقی افراد کو 10 سے 15 سال تک کی سزا سنائی گئی۔ سنٹرل افریقن ریپبلک میں انسانیت کے خلاف جرائم میں پہلی دفعہ اس طرح کی سزا دی گئی ہے۔