Saturday, April 20, 2024

سینٹ پیٹرزبرگ میں یونیورسٹی کی عمارت کا ایک حصہ گر گیا

سینٹ پیٹرزبرگ میں یونیورسٹی کی عمارت کا ایک حصہ گر گیا
February 17, 2019
 ماسکو (92 نیوز) روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں واقع یونیورسٹی کی عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔ اکیس افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں فوری طور پر نکال لیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی کی ایک عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک اُس کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ۔ حادثے کے باعث طلبا اور اساتذہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ روسی میڈیا کے مطابق اکیس افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فوری نکال لیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں کچھ لوگوں کو معمولی چوٹیں لگی ہیں۔