Sunday, May 19, 2024

سینٹ پیٹرز برگ پر جرمن فورسز کا محاصرہ ختم ہونے کی 75ویں سالگرہ منائی گئی

سینٹ پیٹرز برگ پر جرمن فورسز کا محاصرہ ختم ہونے کی 75ویں سالگرہ منائی گئی
January 27, 2019
سینٹ پیٹرز برگ ( 92 نیوز) دوسری جنگِ عظیم کےدوران روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ پر جرمن فورسز کا محاصرہ  ختم ہونے کے واقعےکو75سال مکمل ہوگئے۔ اس موقع پر سینٹ پیٹرزبرگ میں خصوصی ملٹری پریڈ کا انعقادکیاگیا،جس میں دو ہزار سے زائد فوجی اہلکاروں کی شرکت کی۔ دوسری جنگ عظیم میں سینٹ پیٹرزبرگ پرنازی فورسزکامحاصرہ ختم ہوئے75سال مکمل  ہوئے جس کی یاد میں خصوصی ملٹری پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ درجہ حرارت منفی 18ڈگری سینٹی گریڈ ہونےکےباوجود دوہزارسےزائد فوجیوں کی پرجوش شرکت نےماحول گرما دیا۔ پریڈ میں روسی افواج کی جانب سے S-400جیسےجدید میزائلز  اور دیگر ہتھیاروں کی بھی نمائش کی گئی۔ ستمبر1941میں دوسری جنگ عظیم کےدوران جرمن فورسزنے872روزتک سینٹ پیٹرزبرگ کا محاصرہ کیےرکھاتھا۔ تاریخ دانوں کےمطابق اس عرصے میں بھوک پیاس اور جرمن فورسز کی شہرپر بم باری کی وجہ سے سینکڑوں شہری ہلاک ہوگئےتھے۔