Tuesday, April 23, 2024

سینٹ انتخابات کیلئے شیڈول 11 فروری کو جاری کرنے کا اعلان

سینٹ انتخابات کیلئے شیڈول 11 فروری کو جاری کرنے کا اعلان
February 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن کا سینٹ انتخابات کےلیے شیڈول 11 فروری کو جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق خواہشمند افراد کاغذات نامزدگی آج سے ہی حاصل کرسکتے ہیں، سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ لازمی منسلک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی اخراجات کے لیے بینک اکاؤنٹ کا نمبر کاغذات نامزدگی میں درج کرنا ضروری ہے۔ سینٹ امیدوار کے انتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ روپے ہے۔ بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ سے زائد رقم نہ رکھی جائے۔