Thursday, March 28, 2024

سینٹ انتخابات وقت پر اور طریقہ کار کے مطابق ہوں گے، سلیم مانڈوی والا

سینٹ انتخابات وقت پر اور طریقہ کار کے مطابق ہوں گے، سلیم مانڈوی والا
December 17, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ سینٹ انتخابات وقت پر اور طریقہ کار کے مطابق ہوں گے۔ قبل از وقت سینٹ انتخابات کے لئے آئین میں ترمیم کرنا ہوگی۔

سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سرحد چیمبر آف کامرس پشاور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ سینٹ کے انتخابات اپنے وقت اور طریقہ کار کے تحت ہوں گے۔ قبل از وقت سینٹ انتخابات کے لئے آئین میں ترمیم کرنا ہوگی۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے استعفے دیئے تو آئینی بحران پیدا ہوگا۔ نیب پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نجی کاروبارنیب کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ نیب نے آج تک سیاسی شخصیات سے کوئی ریکوری نہیں کی، تمام ریکوری کاروباری افراد کی گئی۔

ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار نیب کے حوالے سے سینٹ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔