Monday, September 16, 2024

سینٹ انتخابات میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوگی، پرویز خٹک

سینٹ انتخابات میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوگی، پرویز خٹک
February 16, 2018

پشاور (92 نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے واضح کیا ہے کہ سینٹ انتخابات میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی کے چاروں امیدوار کامیاب ہوں گے۔ مولانا سمیع الحق کو کامیاب کرانے کی کوشش کریں گے۔

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا پرویز خٹک پشاور کے فائیو سٹار ہوٹل میں کے پی امپکٹ چیلنج کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے تو صحافیوں نے گھیرلیا۔ سینٹ انتخابات پر سوالات کے جواب میں پرویزخٹک نے دو ٹوک الفاظ میں بتایا کہ کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوگی۔

مولانا سمیع الحق کو سینٹ الیکشن میں سپورٹ کرنے کے حوالے سے وزیراعلٰی نے کہا کہ ان کی کامیابی کے لئے پوری کوشش کریں گے۔ مذاکرات سب کے ساتھ ہورہے ہیں۔

وزیراعلٰی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ووٹرزمحفوظ کرلئے ہیں سینٹ انتخابات میں مطلوبہ نتائج ملیں گے۔