Tuesday, April 23, 2024

سینٹ انتخابات 10 فروری سے قبل نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن

سینٹ انتخابات 10 فروری سے قبل نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن
December 21, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) سینٹ انتخابات پر الیکشن کمیشن کا موقف سامنے آگیا، سینٹ انتخابات 10 فروری سے قبل نہیں ہوسکتے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن عام طور پر سینیٹ انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوتے رہے ہیں، اس بار بھی الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق مناسب وقت پر انتخابات کی تاریخ جاری کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

ادھر دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ تینوں حلقوں میں پولنگ 16 فروری ہوگی۔

پی ایس 43 سانگھٹر، پی ایس 88 ملیر، پی بی پشین میں پولنگ 16 فروری ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 23 دسمبر سے 28 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔