Thursday, April 18, 2024

سینٹ انتخاب میں اپوزیشن کے ووٹ بھی ہمیں پڑیں گے، شوکت یوسفزئی

سینٹ انتخاب میں اپوزیشن کے ووٹ بھی ہمیں پڑیں گے، شوکت یوسفزئی
November 26, 2019
پشاور(92 نیوز) سینٹ انتخاب میں اپوزیشن کے ووٹ بھی ہمیں پڑیں گے، وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی فنڈنگ کیس میں کچھ نہیں، سیاسی مسئلہ ہے۔ شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ میرٹ پر فیصلہ کرتی ہے۔ نوٹیفکیشن کا مسئلہ وزیراعظم اور صدر کا ہے، یہ معاملہ بھی حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پریشان ہیں، اہم سیاست دان ہیں اگر ان کو کوئی دماغی مسئلہ ہے تو ہم ڈاکٹر فراہم کریں گے۔ بی آر ٹی کی دس تاریخیں بدل جائیں، بن کر رہے گی۔ دھی استعمال کرنے کی بات اپنے لیے کی تھی۔