Monday, May 13, 2024

سینیٹ الیکشن کی ووٹنگ خفیہ ہو گی ، سپریم کورٹ

سینیٹ الیکشن کی ووٹنگ خفیہ ہو گی ، سپریم کورٹ
March 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے دیتے ہوئے کہا سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے چار ایک سے سینیٹ انتخابات سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے کرنے کی رائے سُنا دی۔ عدالت نے کہا کہ سینیٹ الیکشن قانون اور آئین کے تحت ہوتے ہیں۔ یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کرائے۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کر سکتا ہے۔ تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔ ووٹ ہمیشہ کیلئے خفیہ نہیں رہ سکتا۔ انتخابی عمل سے کرپشن ختم کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ ایسا کوئی قانون نہیں جو الیکشن کمیشن کے اختیارات کو کم کر سکتا ہو۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ تفصیلی وجوہات بعد میں دی جائیں گی۔ جسٹس یحیٰی آفریدی نے اختلافی نوٹ تحریر کیا۔

خیال رہے سپریم کورٹ نے جمعرات کو سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد رائے محفوظ کر لی تھی۔