Monday, September 16, 2024

سینٹ الیکشن ، دونوں جماعتوں نے انتخابی دنگل میں اپنے امیدوار اتار دیئے

سینٹ الیکشن ، دونوں جماعتوں نے انتخابی دنگل میں اپنے امیدوار اتار دیئے
February 9, 2018

اسلام آباد (92 نیوز ) متحدہ مجلس عمل بحال تو ہو گئی لیکن مشترکہ انتخابی حکمت عملی ابھی غیر فعال ہے ۔ اسی لئے تو اتحاد میں شامل جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے سینٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ۔
ایم ایم اے میں شامل جماعتوں نے اتحاد تو کر لیا لیکن حکومتی اتحادیوں سے ناطہ نہ توڑا ۔
مرکز میں دیکھا جائے توجے یو آئی مسلم لیگ ن کے ساتھ شانہ بشانہ ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی تحریک انصاف کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہی ہے ۔
ایک جانب جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی وفاقی وزارتوں سے چمٹے ہیں تو دوسری طرف جماعت اسلامی صوبائی وزارتوں کے مزے لے رہے ہیں ۔
سینٹ انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی بات کی جائے تو جے یو آئی نے سینیٹر طلحہ محمود اور مولانا گل نصیب کو ٹکٹ دیا جبکہ جماعت اسلامی نے صوبائی امیر مشتاق احمد کو ٹکٹ دیا ۔
بلوچستان سے جماعت اسلامی کی کوئی نشست نہیں جبکہ جماعت اسلامی نے پنجاب کی ایک نشست پر تحریک انصاف کے ساتھ انتخابات میں اتحاد کیا ہے ۔
جے یو آئی نے تاحال بلوچستان میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا اور اس بار اپنے مضبوط امیدوار حمد اللہ جان کو لفٹ بھی نہیں کرائی جس کی وجہ سے پارٹی کے اندر اختلافات بڑھ رہے ہیں ۔