Sunday, September 8, 2024

سینتالیس لاکھ عراقی بچوں کے لیے خوراک کی ضرورت ہے : عالمی ادارہ

سینتالیس لاکھ عراقی بچوں کے لیے خوراک کی ضرورت ہے : عالمی ادارہ
June 30, 2016
جنیوا (ویب ڈیسک) بچوں کی بہبود کے عالمی ادارے نے ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ لاکھوں عراقی بچے بار بار اور لگاتار حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عراق کے تین اعشاریہ چھ ملین بچے خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ان بچوں کو موت، جنسی تشدد جیسے خطرات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چار اعشاریہ سات ملین عراقی بچوں کے لیے خوراک کی امداد کی ضرورت ہے۔ ہر پانچ میں سے ایک بچہ موت، جنسی تشدد اور جبری فوجی بھرتی کے خوف کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے جبکہ ڈیڑھ ہزار کے قریب بچوں کو گلیوں یا ان کے گھروں سے زبردستی چھین لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشت ڈیڑھ برس کے دوران ان بچوں کی تعداد میں ایک اعشاریہ تین ملین کا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی ادارے نے تمام عراقی جماعتوں سے ان بچوں کے لیے تحمل کا رویہ اپنانے اور ان کے تحفظ کی اپیل کی ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ ہمیں جنگ کی دہشت سے بچنے اور ان کی صحتمند زندگی کی بحالی کے لیے ان بچوں کی مدد کرنی ہوگی۔