Thursday, April 25, 2024

سینئرز ہی نہیں بلکہ ایمرجنگ کیمپ کے بیس میں سے چودہ کھلاڑی ان فٹ ہیں : شہریار خان

سینئرز ہی نہیں بلکہ ایمرجنگ کیمپ کے بیس میں سے چودہ کھلاڑی ان فٹ ہیں : شہریار خان
June 17, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قومی کرکٹرز کی فٹنس پر لگے سوالیہ نشان کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کوچز اور آرگنائزر کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ ٹھیک سے کام نہیں کر رہے جس کا نقصان ملکی کرکٹ کو ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہریارخان جو سکول کرکٹ کے فائنل کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے نے انکشاف کیا کہ صرف سینئرز ہی نہیں بلکہ ایمرجنگ کیمپ کے بیس میں سے چودہ کھلاڑی ان فٹ ہیں اور اس کے ذمہ دار کوچز اور آرگنائزرز ہیں جنہیں ذمہ داری کا احساس کرناہو گا۔ چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ٹی ٹونٹی لیگ متحدہ عرب امارات میں کروانے کی وجہ بین الاقوامی کرکٹرز کی کثیر تعداد میں شرکت اور مالی مفاد کو قرار دیا جبکہ انہوں نے سلمان بٹ کے حوالے سے بتایا کہ وہ سپاٹ فکسنگ کا اعترافی بیان تحریر ی طور پر دے چکے ہیں جو آئی سی سی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے بھارت کے ساتھ طے شدہ سیریز پر غیر یقینی کے چھا جانے والے بادلوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے سیریز کے وقت پر ہونے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔