Sunday, May 12, 2024

سینئر فلم ڈائریکٹر اقبال کاشمیری مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

سینئر فلم ڈائریکٹر اقبال کاشمیری مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
November 15, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔ اقبال کاشمیری گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔اقبال کاشمیری گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔اقبال کاشمیری نے اپنے سوگوران میں چار بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کا  ایک اور درخشاں ستارہ  ڈوب گیا،نامور ڈائریکٹراقبال کشمیری طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔اقبال کشمیری نے1954 میں ایکسٹرا اداکار کے طور پر فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر محنت کرتے کرتے اسسٹنٹ ڈائریکٹربنے لاہور کے رہائشی اقبال کشمیری کے فنی کیرئیر کو پروان چڑھانے میں نامور اداکار تایا الیاس کشمیری نے اہم کرداراداکیا۔ نامورفلم رائٹرعزیز میرٹھی نے انہیں اپنی شاگردی میں لیا،اقبال کشمیری نے  ’’عشق نہ  پچھے ذات‘‘، ’’ویر پیارا‘‘ اور ’’کونج وچھڑ گئی‘‘ نامی فلموں کی کہانیاں لکھیں اقبال کشمیری نے کیرئیر کے دوران 84فلموں کی ڈائریکشن دی  جن میں 38 اردو،34پنجابی اور2پشتو فلمیں شامل ہیں۔ان کی سپرہٹ فلموں میں بابل،ضدی،بنارسی ٹھگ،شریف بدمعاش،ہم ایک ہیں، بھابھی دیاں چوڑیاں، مکھڑا،جو ڈرگیاوہ مرگیا اور گھر کب آؤ گے شامل ہیں ،ا نکے کیرئیر کی آخری فلم”دیوداس“2015 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکارہ میرا اور زارا شیخ نے اہم کردار کئے تھے۔