Sunday, May 12, 2024

سینئر صحافی ضیا شاہد کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا

سینئر صحافی ضیا شاہد کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا
April 13, 2021

لاہور ( 92 نیوز) سینئر صحافی ضیا شاہد کو لاہور میں سپردخاک کردیاگیا،معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان، امیرجماعت اسلامی اور سیاسی،سماجی اور شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ضیاشاہد کی موت کوصحافت کابڑا نقصان قراردیاہے۔

دنیائے صحافت کاایک عہدتمام ہوا، سینئرصحافی اور روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹرضیاشاہدانتقال کرگئے جنہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا، ضیاشاہد علالت کے باعث گذشتہ 2 ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مرحوم کے صاحبزادے امتنان شاہد سے اظہارافسوس کے لیے معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان اورامیرجماعت اسلامی ان کی رہائشگاہ پہنچے، مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما تہمینہ دولتانہ،مولاناراغب نعیمی،سینئر صحافی عطاءالرحمان نے بھی لواحقین سے اظہارافسوس کیا۔

سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی،سینئر صحافی سلمان غنی، سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم اوردیگرصحافیوں نے بھی تعزیت کی۔معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ضیاءشاہد کو صحافت کا بانی قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے صحافت میں بڑاخلا پیداہوگیا۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ۔ ضیاء شاہد نے ہمیشہ عوامی ایشوز کو اُجاگر کیا۔سینئر صحافی ضیاء شاہد کی خدمات پر خراج عقیدت کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔