Thursday, May 9, 2024

صحافتی تنظیموں کی سینئر صحافی رانا عظيم کو قتل کی دھمکیوں کی مذمت

صحافتی تنظیموں کی سینئر صحافی رانا عظيم کو قتل کی دھمکیوں کی مذمت
March 25, 2021

لاہور (92 نیوز) 92 نیوز کے اینکر پرسن اور سینئر صحافی رانا عظيم کو افتخار بھولا نامی بدمعاش نے قتل کی دھمکیاں دے دیں۔

صحافتی تنظیموں کی جانب سے راناعظیم کو دھمکیوں کی شدید مذمت کی گئی، صدر پی ایف یو جے جی ایم جمالی نے کہا کہ راناعظیم کو دی گئی دھمکیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت غنڈہ عناصر کو گرفتار کر کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے۔

لاہورپریس کلب کے عہدیداران نے بھی رانا عظیم کو دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

چیئرمین تھيٹر پروڈيوسر ايسوسی ايشن قيصر ثنا اللہ نے بھی رانا عظیم کو دھمکیوں کی شديد مذمت کی۔ قيصرثنا اللہ پر بھی چند روز قبل افتخار بھولا نے فاٸرنگ کروائی جس میں وہ شديدزخمی ہوگئے تھے۔