Thursday, March 28, 2024

سینئر صحافی ابصار عالم کو چیئرمین پیمرا تعینات کر دیا گیا

سینئر صحافی ابصار عالم کو چیئرمین پیمرا تعینات کر دیا گیا
October 22, 2015
اسلام آباد (92نیوز) صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے تقرر کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سینئر صحافی ابصار عالم کو پاکستان چیئرمین پیمرا تعینات کیا ہے۔ قبل ازیں چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے لئے قائم کمیٹی نے 38 امیدواروں کے انٹرویوز کئے تھے جس کے بعد سینئر صحافی ابصار عالم کو اس عہدے کے لئے منتخب کیا گیا۔ چیئرمین پیمرا کے لئے جن امیدواروں نے انٹرویو دیے ان میں آئی جی اسلام آباد پولیس طاہر عالم، افتخار احمد میر، ظفرعباس اور دیگر شامل تھے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے لئے گزشتہ ایک سال سے حکومت اور سابق چیئرمین چوہدری رشید کے درمیان رسہ کشی جاری تھی جبکہ چوہدری رشید احمد سابق دور حکومت میں سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر کام کر رہے تھے جنہیں جنوری 2013ءمیں ترقی دے کر چیئرمین پیمرا کا منصب سونپ دیا گیا تھا۔