Friday, March 29, 2024

سینئر سیاستدان ہونے کے ناطے سب کو ساتھ لے کر چلیں ، عمران خان

سینئر سیاستدان ہونے کے ناطے سب کو ساتھ لے کر چلیں ، عمران خان
October 26, 2018
لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کو ہدایت کی کہ سینئر سیاستدان ہونے کے ناطے سب کو ساتھ لے کر چلیں۔ عمران خان نے چودھری پرویز الہٰی کو بہتر بجٹ پر مبارکباد بھی دی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورہ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے انہیں بھی جوابی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ مل کر پنجاب میں تبدیل لائیں۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی نے وزیراعظم کو بہترنتائج کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کے تعاون سے گڈگورننس کریں گے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مل کر عوامی فلاح کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔