Saturday, April 20, 2024

سین ڈیاگو چڑیا گھر میں سفید رنگ کا نایاب گینڈا بیمار ہو گیا، کرہ ارض پرسفید رنگ کے ان گینڈوں کی تعداد صرف پانچ رہ گئی

سین ڈیاگو چڑیا گھر میں سفید رنگ کا نایاب گینڈا بیمار ہو گیا، کرہ ارض پرسفید رنگ کے ان گینڈوں کی تعداد صرف پانچ رہ گئی
May 13, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو چڑیا گھر میں سفید رنگ کی نایاب مادہ گینڈا بیمار ہو گئی ہے جس کا علاج جاری ہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سفاری پاک میں  سفید رنگ کی نولا نامی اکتالیس سالہ مادہ گینڈا کو گزشتہ ہفتے جلد کی بیماری کے باعث جانوروں کے میڈیکل سنٹر منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ماہر حیوانات کا کہنا ہے کہ نولا کی بیماری معمولی ہے تاہم نولا کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد باقاعدہ علاج کیا جائے گا۔ سفید گینڈے کی یہ نسل بہت نایاب ہے اور کرہ ارض پر ان کی تعداد صرف پانچ ہے جن میں سے تین کینیا اور ایک  جمہوریہ چیک کے چڑیا گھر میں ہے۔