Friday, April 19, 2024

سین تیاگو کی سڑکوں پر زندہ لاشوں کا مارچ

سین تیاگو کی سڑکوں پر زندہ لاشوں کا مارچ
October 15, 2018
سین تیاگو( 92 نیوز)چلی کے دارالحکومت سین تیاگو میں زندہ لاشیں امڈ آئیں ، خون میں لت پت بلائیں بنا روک ٹوک سڑکوں پر پھرتی رہیں۔ جناب یہ کسی ہارر مووی کی عکس بندی نہیں ہورہی  بلکہ یہاں دسویں سالانہ زومبی واک کا اہتمام کیا گیا تھا ، جس میں مرد و خواتین کے علاوہ بچے بھی دلچسپ بہروپ میں شریک ہوئے۔ کہیں خونیں چڑیلیں اور ڈریکولا شکار کی تلاش میں نکلے نظر آئے تو کئی ہولناک بھوت سڑکوں پر پھرتے رہے ۔