Monday, May 6, 2024

سیمی فائنل میں نہ پہنچنے  پر غیرملکی کھلاڑی پاکستان کے حق میں بول پڑے

سیمی فائنل میں نہ پہنچنے  پر غیرملکی کھلاڑی پاکستان کے حق میں بول پڑے
July 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل نہ کھیلنے پر غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے ، ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر  مائیکل ہولڈنگ نے کہا رن ریٹ کی بنیاد پر ٹیموں کو آگے نہیں جانا چاہئے بلکہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ کے نتیجے کی بنیاد پر فیصلہ ہونا چاہئے ۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے رن ریٹ کو ردی کی ٹوکری قرار دے دیا، جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے نیٹ رن ریٹ پر بھی ناراضی کا اظہار کیا، سابق بھارتی کرکٹر اورکمنٹیٹر سنجے مینجریکر  نے کہا پاکستان نے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کیا لیکن وہ ملک واپسی پر سوچیں گے کہ وہ سیمی فائنل کیوں نہیں کھیلے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ اور سابق آسٹریلوی بلے باز ڈین جونز کا کہنا بعض اوقات شکست سے سیکھا جاتا ہے کہ کیسے جیتا جائے، پاکستانی ٹیم میں اچھے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں۔