Thursday, March 28, 2024

سیمنٹ فیکٹریوں سے پانی کی قیمت وصول کر کے ڈیمز فنڈ میں دینگے، چیف جسٹس

سیمنٹ فیکٹریوں سے پانی کی قیمت وصول کر کے ڈیمز فنڈ میں دینگے، چیف جسٹس
July 10, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) کٹاس راج مندر کیس میں چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت پنجاب نے فیکٹریوں کے لیے پانی کی قیمت مقرر نہیں کی۔ سیمنٹ فیکٹریوں سے پانی کی قیمت وصول کر کے ڈیمز فنڈ میں دیں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کٹاس راج مندر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس  نے  کہا کہ سیمنٹ فیکڑیوں نے چکوال کے علاقے میں اربوں روپے کا پانی استعمال کیا، قوم کا اتنا بڑا سرمایہ سیمنٹ فیکٹریاں لوٹ رہی ہیں۔ فیکٹریوں کو زیر زمین پانی کے خشک ہونے کا خیال نہیں ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے فیکٹریوں کے لیے پانی کی قیمت مقرر نہیں کی۔ سیمنٹ فیکٹریوں سے پانی کی قیمت وصول کر کے ڈیمز فنڈ میں دیں گے۔ نجی فیکٹریاں متبادل  پانی  کے نظام کے لئے سیکورٹی  رقم جمع کرائیں۔ عدالت کا اپنے حکم میں کہنا تھا کہ سیمنٹ فیکٹریوں سے پانی کی قیمت تعین کرینگے۔ بعد ازاں کیس کی  سماعت 31 جولائی  تک ملتوی کردی گئی۔