Saturday, April 20, 2024

سیمنٹ انڈسٹری ترقی کی طرف گامزن

سیمنٹ انڈسٹری ترقی کی طرف گامزن
October 26, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں کوئلے کی گرتی ہوئی قیمتیں پاکستان میں سیمنٹ بنانے والے صنعتکاروں کیلئے خوشی کا باعث بن رہی ہیں۔ خیال رہے کہ کوئلہ سیمنٹ انڈسٹری کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے اس کی قیمتیں گر رہی ہیں جو اب 60 ڈالر فی ٹن تک آ گئی تھیں۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کوئلے کی قیمتیں 50 ڈالر فی ٹن تک پہنچ چکی ہیں۔ صنعتکاروں کو توقع ہے کہ کوئلے کی قیمتیں گرنے کا عمل جاری رہے گا۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چراٹ‘ اٹک‘ ڈی جی خان اور لکی سیمنٹ 7.7 میٹرک ٹن سیمنٹ پیدا کر لیں گے جس سے سیمنٹ انڈسٹری کی کل پیداوار 53 میٹرک ٹن تک ہو جائے گی۔