Monday, May 13, 2024

سیلولر کمپنیوں نے حکومت کو براہ راست ادائیگیاں شروع کر دیں، حفیظ شیخ

سیلولر کمپنیوں نے حکومت کو براہ راست ادائیگیاں شروع کر دیں، حفیظ شیخ
September 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے سیلولر کمپنیوں نے حکومت کو براہ راست ادائیگیاں شروع کر دیں۔ پچھلے ایک دو روز میں 70 ارب روپے ادا کیے۔ حفیظ شیخ نے معاشی ٹیم سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا معاشی ٹیم ملک کی اقتصادی حالت کی بہتری کیلیے کوشش کر رہی ہے ۔ پاکستان پر 30 ہزار ارب کا قرضہ چڑھا ہوا تھا ۔ درآمدات میں کمی کرنٹ اکاونٹ خسارہ بہتر کیا گیا ۔ ‏آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے پروگرام کو سراہا گیا۔ نجی سیکٹر کو بجلی گیس اور قرضوں میں سبسڈی دی گئی ۔ اقدامات کا مقصد ہے کہ نجی شعبہ روزگار کے مواقع بڑھائے ۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ‏کفایت شعاری کے پروگرام میں سول حکومت کے اخراجات میں 50 ارب روپے کمی کی۔ ‏ کابینہ کی تنخواہیں کم کی گئیں ۔ ‏قبائلی علاقوں کی ترقی کیلیے 150 ارب روپے رکھے گئے ۔ ‏درآمدات میں کمی لائی گئی جس سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد کمی آئی۔ عبد الحفیظ شیخ‏ بولے جولائی اگست کے دوران 580 ارب ریونیو میں اضافہ ہوا۔ ‏جولائی اگست میں پچھلے سال کے مقابلے میں 25 فیصد ریونیو بڑھا۔ ‏درآمدات میں کمی کی وجہ سے بعض شعبوں کے ریونیو میں کمی بھی آئی۔ ‏ٹارگٹ بڑھائے ہیں تاکہ ریونیو میں تاریخی سطح پر اضافہ ہو ۔ مشیر خزانہ نے مزید کہا ‏پاکستان میں 19 لاکھ لوگ ٹیکس فائلر تھے ، ہماری حکومت میں تعداد 25 لاکھ تک بڑھائی گئی۔ ‏تاجروں اور انکم ٹیکس میں ریفنڈ کیے گئے ۔ انکم ٹیکس میں 2015 سے آج تک کے درمیانے طبقے کے ریفنڈ مکمل واپس کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ‏2015 سے آج تک کے تصدیق شدہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ‏برآمد کنندگان کو ریفنڈ میں مشکلات آرہی تھیں ۔ ‏ہر مہینے کی 16 تاریخ کو برآمد کنندگان کو ٹیکس ریفنڈ کیے جائیں گے۔