Wednesday, April 24, 2024

سیلفی لیتے ہوئے ایک شخص دریائے سندھ میں ڈوب گیا

سیلفی لیتے ہوئے ایک شخص دریائے سندھ میں ڈوب گیا
January 5, 2017

سکھر (92نیوز) روہڑی لینس ڈائون پل پر سیلفی لیتے ہوئے ایک شخص دریائے سندھ میں گر کر ڈوب گیا۔ تفصیلات کے مطابق دریا میں گرنے والا شخص اپنی بیوی کے ساتھ تفریح کے لیے پل پر آیا تھا۔ ڈوبنے والے شخص کی شناخت آصف جمیل مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔

وہ ریلوے میں ملازم اور روہڑی کی کرسچن کالونی کا مکین تھا۔ گرنے والے شخص کی نعش کی تلاش اندھیرے کے باعث صبح تک ملتوی کردی گئی۔