Wednesday, April 24, 2024

سیلز ٹیکس ، ود ہولڈنگ ٹیکس کا وصول کنندہ بنانے کیخلاف تاجروں کا ہڑتال کا اعلان

سیلز ٹیکس ، ود ہولڈنگ ٹیکس کا وصول کنندہ بنانے کیخلاف تاجروں کا ہڑتال کا اعلان
October 27, 2019
کراچی ( 92 نیوز) تاجروں کو سیلز ٹیکس  اور ود ہولڈنگ ٹیکس کا وصول کنندہ بنانے کے خلاف تاجروں نے ایک بار پھر دو روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا  ، تاجروں کا کہنا ہے کہ  ٹیکس وصولی کے لئے چار کیٹگری بنادی جائیں اور ٹیکس فکس کردیا جائے ، شناختی کارڈ کی شرط منظور نہیں  ، مطالبات نہ مانے گے تو غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال پر چلےجائیں گے ۔ کراچی آل تاجر ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے ٹیکس نظام کے خلاف ایک بار پھر ہڑتال کا اعلان کردیا  ،  کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ تاجر ٹیکس دینا نہیں چاہتے ، ہمارا مطالبہ اتنا ہے کہ ٹیکس وصولی کیلئے کیٹیگریز بنادی جائیں اور 50 ہزار سے زائد والی اشیاء کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی جائے۔ تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کی تنظیموں نے فیصلہ کیا ہے کہ 29 اور 30 اکتوبر کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔ تاجر برادری  کا مزید  کہنا تھا ایف بی آر کی پالیسی کی وجہ سے معیشت گر رہی ہے ۔بے روزگاری بھی بڑھ گئی ہے جس سے اسٹریٹ کرائم بڑھ گیا ہے ۔