Saturday, April 27, 2024

سیلاب نے کچے کے مزید علاقے نگل لئے جبکہ سندھ حکومت امدادی کاموں میں سست

سیلاب نے کچے کے مزید علاقے نگل لئے جبکہ سندھ حکومت امدادی کاموں میں سست
July 24, 2015
لیہ(92نیوز)سیلاب نے کچے کے مزید علاقے نگل لئے جبکہ سندھ حکومت امدادی کاموں میں سست  ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ کے سیلابی ریلے سے کچےکے  مزید دیہات سیلاب کی لپیٹ میں آ گئے ہیں ، حکومت سندھ کی جانب سےکوٹری بیراج سے ملحقہ آبادیوں کے سیکڑوں مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل نہیں کیا جا سکا ،لیہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کےمتعدد دیہات پانی میں ڈوب گئےہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ خراب موسم کے سبب منسوخ کر دیا گیا۔ دوسری طرف دریائے سندھ کے سیلابی ریلے نے تباہی مچا رکھی ہے ،کچے کے مزید دیہات سیلاب کی لپیٹ میں آگئے ،اس علاقے میں سندھ حکومت کی جانب سے تاحال امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی جا سکیں، کوٹری بیراج سے ملحقہ دیہات میں ہر طرف پانی کا راج ہے ۔ لیہ کی دوتحصلیوں سمیت  382بستیاں زیر آب جبکہ 2لاکھ سے زائد ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، اسی طرح تحصیل جتوئی کے  علاقوں میں بھی زبردست تباہی ہوئی ہے ،لنڈی پتافی ، بستی لسکانی ، بستی ککیہ ، بھنڈہ مہربان اور بیٹ دریائی میں پانی بہہ رہاہے ۔ پاک فوج کی طرف سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اب تک سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاہے ۔