Sunday, September 8, 2024

سیلاب متاثرین منہ تکتے رہ گئے !!! بلاول بھٹو، قائم علی شاہ، خورشید شاہ طوفانی دورہ کر کے واپس چلے گئے

سیلاب متاثرین منہ تکتے رہ گئے !!! بلاول بھٹو، قائم علی شاہ، خورشید شاہ طوفانی دورہ کر کے واپس چلے گئے
August 9, 2015
سکھر (92نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کادورہ تو کیا لیکن گڈو بیراج کو سلام کرکے چلتے بنے۔ کسی سے بات کی نہ سیلاب متاثرین کا دکھ سنا۔ پچاس گاڑیوں پر مشتمل یہ قافلہ کیا بیراج کی سیر کےلئے آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کھلے آسمان تلے بے یارومددگار سیلاب متاثرین اپنے حکمرانوں کی راہ تک رہے تھے کہ کوئی توآئے ان کے دکھ میں شریک ہو، ان کے غم بانٹے لیکن حکمرانوں کے پاس عوام کے لیے شاید فرصت ہی نہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو بھی بظاہر سیلاب متاثرین کے دورے پر گھر سے نکلے اور سیدھے سکھر پہنچے۔ گڈو بیراج کا دورہ کرکے خیرپور روانہ ہوگئے۔ کسی سے بات کی نہ کسی کا حال پوچھا، بس آئئے اور چل دیے۔ وہ اکیلے نہیں تھے، ایک نہیں دو نہیں پچاس گاڑیوں پر مشتمل ان کے قافلے میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ سمیت کئی سیاسی رہنما تھے۔ کسی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو یہ سمجھانے کی کوشش نہیں کی جناب ان سیلاب متاثرین کا بھی حال احوال پوچھ لیتے ہیں اور نہیں تو اتنا ہی جان لیتے کہ ان متاثرین نے آخری بار کھانا کب کھایا تھا۔