Sunday, September 8, 2024

سیلاب متاثرہ علاقوں کے قرضے معاف، حکومت متاثرین کو مفت اراضی دے : خورشید شاہ کا وزیراعظم کو خط

سیلاب متاثرہ علاقوں کے قرضے معاف، حکومت متاثرین کو مفت اراضی دے : خورشید شاہ کا وزیراعظم کو خط
August 21, 2015
کراچی (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے قرضے معاف کیے جائیں۔ 700 مکانات مکمل طور پراور 300 جزوی طور پرتباہ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے قرضے معاف کیے جائیں۔ 700 مکانات مکمل طور پراور 300 جزوی طور پرتباہ ہوئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرین کے گھر تباہ ہوگئے، حکومت متاثرین کومفت اراضی فراہم کرے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سے لیے گئے قرضے بھی معاف کیے جائیں۔ چترال کے لوگوں کو یا تو گندم پر سبسڈی دی جائے یا پھر مفت آٹا تقسیم کیا جائے۔