Sunday, September 8, 2024

سیلاب زدگان کی ہرممکن مدد کرینگے !!! نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ کا نوابشاہ میں ایس ایم بند کا دورہ

سیلاب زدگان کی ہرممکن مدد کرینگے !!! نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ کا نوابشاہ میں ایس ایم بند کا دورہ
August 9, 2015
اسلام آباد (92نیوز) نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے نواب شاہ میں ایس ایم بند کا دور ہ کیا اور سیلاب متاثرین کی امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق نیول چیف نے بند پر پڑنے والے شگاف کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے امدادی کاروائیوں کا بھی جائزہ لیا۔ نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب زدگان کی امداد کےلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔