Friday, April 26, 2024

سیلاب خوشیاں بہا کر لے گیا !!! مظفرگڑھ میں 7ہلاک!! چترال میں زندگی مفلوج ! گھوٹکی کے 70دیہات کا رابطہ کٹ گیا

سیلاب خوشیاں بہا کر لے گیا !!! مظفرگڑھ میں 7ہلاک!! چترال میں زندگی مفلوج ! گھوٹکی کے 70دیہات کا رابطہ کٹ گیا
July 22, 2015
لاہور (92نیوز) ملک بھر میں ہونیوالی شدید بارشوں کی وجہ سے دریا بپھر گئے ہیں اور کئی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دریاﺅں کے بے قابو سیلابی پانی سے لوگ شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ سیلابی پانی گھوٹکی کے دیہات میں داخل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں افراد محصور تاحال محصور ہیں اور امدادی کارروائیوں کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی کرنے والوں سے ڈبل کرائے وصول کئے جا رہے ہیں۔ مظفر گڑھ کے کئی دیہات بھی زیر آب آ گئے جبکہ ایک بچہ سیلابی ریلے میں ڈوب گیا جس سے مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی۔ چترال میں بھی سیلاب نے تاحال زندگی مفلوج کر رکھی ہے۔ گھوٹکی کے مقام پر دریائے سندھ میں طغیانی کے بعد کچے کے علاقے قادرپور اور رونتی کے دیہات میں سیلابی پانی داخل ہو چکا ہے۔ کچے کے 70 دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ سیکڑوں افراد گھروں میں محصور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کےلئے کشتیاں فراہم نہ کر سکی۔ متاثرہ افراد نجی کشتیوں میں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔