Friday, April 26, 2024

سیلاب اور دھرنوں کی وجہ سےمعاشی اہداف حاصل نہیں کرسکے : اسحاق ڈار

سیلاب اور دھرنوں کی وجہ سےمعاشی اہداف حاصل نہیں کرسکے : اسحاق ڈار
June 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد میں دوہزارچودہ اورپندرہ کا اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئےوفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا، پنجاب میں سیلاب اوراسلام آباد میں دھرنوں کی وجہ سے معاشی اہداف حاصل نہیں کرسکے،  امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتمادبھی بحال نہ ہوسکا۔ جی ڈی پی کی شرح ہدف سے کم ہوکر چاراعشاریہ دوچارفیصد رہی۔ بجٹ خسارے کا ہدف چاراعشاریہ نو فیصد مقررکیا گیا جوحاصل نہں ہوا۔ اسحاق ڈار نےبتایا کہ ایف بی آرٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہیں کرسکا تاہم آئی ایم ایف نےایک اعشاریہ ایک ارب ڈالرزکی اقساط جاری کیں اورایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری  کرنے سے خسارہ کم کیاہے۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ تیل اوربجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کم ہوئی عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معیشت کی تعریف کی اورریٹنگ مثبت ہوگئی، جس سے آئندہ سال میں اہداف  حاصل کرلیں گے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موجودہ اقتصادی ترقی کی شرح گزشتہ سات سال کی بلند ترین شرح پر ہے۔ توانائی کے اکثرمنصوبے  دوہزار سترہ میں مکمل کرلیں گے، ایل این جی سے بھی بجلی بنائی جائے گی جبکہ آئندہ بجٹ میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلئے زیادہ رقم رکھیں گے۔