Sunday, May 19, 2024

سیل پوائنٹ ڈیکلیریش اور آن لائن سیل مانیٹرنگ کی ڈیڈ لائن میں 31 مارچ تک توسیع

سیل پوائنٹ ڈیکلیریش  اور آن لائن سیل مانیٹرنگ کی ڈیڈ لائن میں 31 مارچ تک توسیع
March 10, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بڑے پرچون فروشوں کیلئے ایف بی آر کی  بڑی رعایت سامنے آ گئی۔ سیل پوائنٹ ڈیکلیریش  اور آن لائن سیل مانیٹرنگ کی ڈیڈ لائن میں 31 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق اس سے قبل یہ ڈیڈ لائن 15 دسمبر 2019 تھی۔ ڈیڈ لائن ایف بی آر اور تاجر تنظیموں کے سربراہوں کے درمیان معاہدے کے تحت بڑھائی گئی۔ ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے معاہدے کے تحت سیل مانیٹرنگ نظام سے منسلک ہونے پر ان بڑی چین مالکان کے ساڑھے چھ سالہ پرانے انکم ٹیکس کھاتے نہیں کھولے جائیں گے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کا ریٹ بھی نصف کر دیا جائیگا۔