Tuesday, April 23, 2024

سیف سٹی منصوبہ 2016 میں شہباز شریف نے شروع کیا تھا، رانا ثنا

سیف سٹی منصوبہ 2016 میں شہباز شریف نے شروع کیا تھا، رانا ثنا
February 16, 2020
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن وزیراعظم کے منصوبوں کے افتتاح پر بھڑک اٹھی، رانا ثنااللہ کہتے ہیں کہ سیف سٹی منصوبہ 2016 میں شہباز شریف نے شروع کیا تھا۔ پاکستان صحت کارڈ کا نام بدل کر انصاف صحت کارڈ رکھ لیا گیا۔ رہنماء ن لیگ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈالر پر ہونے والی واردات میں اربوں روپے کمائے گئے۔ آٹے، چینی کی قیمتوں میں اضافے پر بھی 200 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا۔ انہون نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج مسلم لیگ ن لیڈ کرے گی۔ یکطرفہ کے بجائے سب اکٹھے احتجاج کا اعلان کریں۔