Thursday, April 18, 2024

سیشن کورٹ کا میشا شفیع کو ہرجانہ ادا کرنے سے متعلق جواب جمع کرانے کا آخری موقع

سیشن کورٹ کا میشا شفیع کو ہرجانہ ادا کرنے سے متعلق جواب جمع کرانے کا آخری موقع
September 25, 2018
لاہور (92 نیوز) سیشن کورٹ لاہور نے گلوکارہ میشا شفیع کو دس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے سے متعلق جواب جمع کروانے کا آخری موقع دے دیا۔ سیشن کورٹ لاہور میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دس کروڑ ہرجانہ ادا کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،  میشا شفیع کے جانب سے جواب جمع نہ کرانے پرعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے میشا شفیع کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع دے دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ گلوکار و اداکار علی ظفر نے گلوکارہ میشاشفیع کے خلاف دس کڑور ہرجانے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ میشا شفیع نے جنسی حراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کئے جس سے شہرت متاثر ہوئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت میشا شفیع کو دس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔