Thursday, March 28, 2024

سیزنل انفلیونزا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہو گئی

سیزنل انفلیونزا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہو گئی
January 12, 2018

ملتان (92 نیوز) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلیونزا کا وار جاری ہے۔
سیزنل انفلیونزا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہو گئی۔
جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلیونزا کی وبا تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔
نشتر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے وائرس کو کنٹرول کرنے کے دعوے تو بہت کیے گئے لیکن اس کے باوجود بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
نشتر اسپتال میں زیر علاج مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ موذی بیماری اب تک 21 افراد کو نگل چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نشتر اسپتال میں سیزنل انفلیونزا کے شبہ میں 5 مریض داخل ہوئے جبکہ دسمبر 2017 سے اب تک 149 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 77 مریضوں میں سیزنل انفلیونزا کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت کی جانب سے سیزنل انفلینوزا کی روک تھام کے لیے اقدامات تو کئے جا رہے ہیں لیکن یہ اقدامات اموات کی بڑھتی تعداد کو روکنے میں پھر بھی ناکام نظر اتے ہیں۔