Thursday, May 2, 2024

سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں مزید 7 مریض ملتان کے نشتر اسپتال داخل

سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں مزید 7 مریض ملتان کے نشتر اسپتال داخل
January 3, 2018

ملتان (92 نیوز) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلوئنزا کے وار جاری ہیں، سیزنل انفلوئنزا ایچ ون این ون کے شبہ میں مزید 7 مریض نشتر اسپتال داخل کر لئے گئے۔ یکم دسمبر سے نشتر اسپتال میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 63 تک پہنچ گئی۔

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلوئنزا کی بیماری وبائی صورتحال اختیار کر چکی ہے، اب تک موسمی نزلہ سے متاثرہ 12 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہی۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق، یکم دسمبر سے اب تک مجموعی طور پر 63 مریض نشتر اسپتال رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 28 افراد میں اس مرض کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 12 مریضوں کی رپورٹس کا انتطار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب 23 مریضوں میں سیزنل انفلوئنزا کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ سیزنل انفلوئنزا سے بڑھتی ہوئی اموات پر حکومت پنجاب نے ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا ہے اور سیزنل انفلوئنزا کاؤنٹر قائم کر کے آگاہی مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔