Thursday, May 9, 2024

سیزن کی پہلی برف باری سے دیوسائی مزید خوبصورت ہو گیا

سیزن کی پہلی برف باری سے دیوسائی مزید خوبصورت ہو گیا
October 2, 2019
 سوات (92 نیوز) شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کی رُت آ گئی۔ سیزن کی پہلی برف باری سے دیوسائی مزید خوبصورت ہو گیا۔ پُرکشش وادی سوات میں موسم نے کروٹ کیا بدلی گنگناتے آبشاروں، بلندوبالا چوٹیوں اور یخ بستہ ہواؤں میں مزید تازگی آگئی۔ سرسبز و شاداب کھیتوں اور دریائے سوات سیاحوں کے لئے کسی جنت سے کم نہیں۔ جسے دیکھنے کیلئے بے چین سیاح وادی پہنچنا شروع ہو گئے۔ سطح سمندر سے 9 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع مالم جبہ کو قدرت نے انمول خوبصورتی سے نوازا ہے جو ہر موسم میں توجہ کا مرکز رہتا ہے ۔ سیاحوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے حکومت نے سڑکیں تعمیر کرائیں تو سیاحوں کے گلے شکوے دور ہو گئے۔ پریوں کی وادی میں آئے سیاح مالم جبہ پہنچ کر چیئر لفٹ اور زپ لائن جیسے ایڈونچر گیمز کو بھی انجوائے کرتے ہیں۔ سوات کے حسین مقامات دیکھنے ہر سال لاکھوں سیاح امڈ اتے ہیں ۔ اگر حکومت سیاحت کو انڈسٹری کا درجہ دے تو دنیا بھر سے سیاحوں کی توجہ حاصل کی جا سکتی ہے ۔