Wednesday, April 24, 2024

سیزفائر کی خلاف ورزی‘ پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج

سیزفائر کی خلاف ورزی‘ پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج
October 25, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بھارت نے بھمبر اور چپڑاڑ سیکٹرمیں ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کر دی۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔ سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن کے سیکٹر بھمبر اور ورکنگ باونڈری پر چپڑاڑ سیکٹرمیں ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کر دی۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی پر دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں تاہم فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ دوسری جانب بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔ دفترخارجہ کے ڈی جی ساوتھ ایشیا نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے کیا۔ دفتر خارجہ حکام نے جے پی سنگھ پر واضح کیا کہ بھارت مسلسل کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ گزشتہ روز بلااشتعال فائرنگ سے ڈیڑھ سالہ بچی سمیت تین عام شہری شہید ہوگئے تھے۔