Sunday, September 8, 2024

سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر لیا گیا

سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر لیا گیا
August 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بھارت کی بلاشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کی شہادت پر دفتر خارجہ نے بھارت کے ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارت کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر کو سیالکوٹ میں ورکنگ باو¿نڈری پر بلاشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے ہائی کمشنر پر واضح کیا جائے گا کہ صورتحال کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔ بھارت کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اس سے قبل بھی بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا۔