Friday, May 17, 2024

سیز فائر کی خلاف ورزی مقبوضہ کشمیر میں ناکامیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ کانتیجہ ہے ، آئی ایس پی آر

سیز فائر کی خلاف ورزی مقبوضہ کشمیر میں ناکامیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ کانتیجہ ہے ، آئی ایس پی آر
July 31, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے  کہا کہ سیز فائرکی  خلاف ورزی مقبوضہ کشمیرمیں ناکامیوں پربھارتی بوکھلاہٹ کانتیجہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا  کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، پاک فوج شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے گی۔ گزشتہ روز بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے  شہری شہید جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بلا اشتعال  فائرنگ  کے نتیجے میں 26 سالہ  نعمان احمد شہید جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے ۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پاک فوج نے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے 3 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بیشتر بھارتی فوجی چوکیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔