Saturday, April 27, 2024

سیدو شریف اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں گیس سلنڈر دھماکا‘ 18 افراد زخمی

سیدو شریف اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں گیس سلنڈر دھماکا‘ 18 افراد زخمی
December 22, 2015
سوات (92نیوز) سوات کے سیدو شریف اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں سلنڈر پھٹ گیا جس سے سات بچوں ، دس خواتین سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آکسیجن گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا جس سے اٹھارہ افراد زخمی ہوئے۔ سلنڈر پھٹنے سے وارڈ کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد وارڈ میں افراتفری مچ گئی۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو وارڈ سے نکالا۔ اس دوران بعض بچوں کو شدید چوٹیں آئیں جنہیں ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔