Friday, April 19, 2024

وزیراعظم عمران خان سے درگاہ حضرت غوث الاعظم کےمتولی شیخ خالد منصور کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے درگاہ حضرت غوث الاعظم کےمتولی شیخ خالد منصور کی ملاقات
October 5, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سجادہ نشین دربار غوث اعظم بغداد شریف سید شیخ خالد منصور گیلانی نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرمذہبی امور نور الحق قادری بھی موجود تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین نائینٹی ٹو نیوز میڈیا گروپ میاں محمد حنیف بھی شامل تھے۔ جبکہ حاجی امین اور حاجی رفیق پردیسی بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے وفد کا حصہ تھے۔ ملاقات کے دوران سجادہ نشین دربار غوث اعظم بغداد شریف سید شیخ خالد منصور گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور صوفی ازم پر بات کی۔ ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کو تبرکات اور تحائف بھی پیش کئے گئے۔ اس سے پہلے جب سجادہ نشین دربار غوث اعظم سید شیخ خالد منصور گیلانی وفد کے ہمراہ ملاقات کے لئے پہنچے تو وزیراعظم عمران خان نے وفد کا والہانہ استقبال کیا۔ جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا اسلام کے پھیلاؤ میں اولیائے کرام اور صوفیا کا اہم کردار ہے ۔ وہ حضرت غوث اعظم حضرت عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ کا انتہائی احترام کرتے ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔