Saturday, April 20, 2024

سید ناصر شاہ نے سندھ کے وزیر بلدیات کا حلف اٹھا لیا

سید ناصر شاہ نے سندھ کے وزیر بلدیات کا حلف اٹھا لیا
July 23, 2015
کراچی(92نیوز)سید ناصر شاہ نے سندھ کے وزیر بلدیات کا حلف اٹھا لیا،جبکہ دوست علی راہمو کوسینئر ایڈوائرز زکواۃ اور عشر مقرر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں  حلف برداری کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے رکن سندھ اسمبلی  سید ناصر حسین شاہ سے صوبائی وزیر بلدیات کی حیثیت سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ، صوبائی وزراء، اراکین سندھ اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ جبکہ دوست علی راہمو کوسینئر ایڈوائرز زکواۃ اور عشر مقرر کردیا گیا۔