Sunday, May 5, 2024

سید منور حسن کراچی کے سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک

سید منور حسن کراچی کے سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک
June 27, 2020

کراچی (92 نیوز) جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کو کراچی کے سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ناظم آباد کے عید گاہ گراؤنڈ میں نماز جنازہ پڑھائی۔

نمازجنازہ میں سیاسی سماجی تنظمیوں کےرہنماؤں، جماعت اسلامی کےکارکنوں  اور شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی، سب ہی نے منورحسن کی گراں قدرخدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

منورحسن طویل علالت کےبعد ایک روز قبل کراچی کے نجی اسپتال  میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر  78برس تھی، منور حسن 5 اگست 1941کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے، جماعت اسلامی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔