Friday, April 26, 2024

سید علی گیلانی کی فیصل مسجد اسلام آباد میں غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی

سید علی گیلانی کی فیصل مسجد اسلام آباد میں غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی
September 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حریت رہنما سید علی گیلانی کی فیصل مسجد اسلام آباد میں غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ صدرعارف علوی، وزیراعظم آزاد کشمیر، ڈی جی آئی ایس اور وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی، مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔

اس موقع پر سید علی گیلانی اور شہداء کشمیر کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد فیصل مسجد کے باہر کل جماعتی حریت کانفرنس نے احتجاج کیا اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی۔

شرکاء نے سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے ساری عمر جہدوجہد میں گزاری اور بھارتی نظر بندی کے دوران جان دی۔

ادھر اسلام آباد کی مسجد فرقان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی امامت میں حرہت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم دعا گو ہیں کہ سید علی گیلانی کا نظریہ کشمیر بنے گا پاکستان جلد پروان چڑھے۔ سید علی گیلانی کے ساتھ پیار اور محبت یہی ہے کہ ایک قومی سطح پر کشمیر پروگرام مرتب کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علی گیلانی کے نام کے ساتھ بڑی شاہراہ کو منسوب کیا جائے۔