Sunday, September 8, 2024

سید علی گیلانی کا کل جماعتی حریت کانفرنس سے علیحدگی کا اعلان

سید علی گیلانی کا کل جماعتی حریت کانفرنس سے علیحدگی کا اعلان
June 29, 2020

سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، ضلع اسلام آباد میں مزید تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے جب کہ  بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے کُل جماعتی حریت کانفرنس سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

دنیا سے کٹ کر ایک پنجرے میں قید، ہر سو فوج کا راج ہے اور موت کا سناٹا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے انسانیت بھی شرمسار ہے ۔

بھارتی فورسز کی درندگی کا نیا نشانہ بنا ضلع اسلام آباد کا علاقہ رُونی پورہ بنا جہاں  گھر گھر تلاشی کے دوران تین نہتے نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کردیا ڈالا۔

دوسری جانب نظر بند بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کُل جماعتی حریت کانفرنس سے مکمل علیحدگی کا اعلان کردیا،اپنے آڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انھوں نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا، اس حوالے سے انھوں نے فورم کو تفصیلی خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔

سید علی گیلانی نے اپنے خط میں بھارتی جارحیت کے خلاف آخری سانس تک نبرد آزما رہنے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے واضح کیا کہ سید عبداللہ گیلانی آزادکشمیر اور بیرون ملک کیلئے بدستور ان کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔