Monday, May 13, 2024

سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا فاشزم کی بڑی مثال ہے، وزیراعظم عمران خان

سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا فاشزم کی بڑی مثال ہے، وزیراعظم عمران خان
September 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں، بانوے سالہ بزرگ اور انتہائی قابل عزت کشمیری لیڈر سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا فاشزم کی بڑی مثال ہے۔

وزیراعظم نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ، علی گیلانی کے اہلخانہ پر مقدمات درج کرکے بی جے پی حکومت نے فاشزم کی شرمناک مثال قائم کی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ، سید علی گیلانی قابل احترام اور اُصول پسند لیڈر تھے۔ بھارت میں بی جے پی کی حکومت نازی نظریے سے متاثر ہے۔