Thursday, May 9, 2024

سید طاہر اشرف جیلانی کے 60 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

سید طاہر اشرف جیلانی کے 60 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز
January 13, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں درگاہ عالیہ اشرفیہ میں سید طاہر اشرف جیلانی کے 60ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ، عرس کے پہلے روز  محفل نعت کا انعقاد ہوا  جس میں علامہ پیر محمد سید عرفان شاہ مشہدی نے خصوصی شرکت کی۔ کراچی درگاہ عالیہ اشرفیہ فردوس کالونی میں سید طاہر اشرف جیلانی کے 60 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا  ، علماء کرام اور زائرین  کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔ عرس کے پہلے روزمحفل نعت رسول کا بھی انعقاد  ہوا ،  جس کے بعد علامہ پیر محمد سید عرفان شاہ مشہدی نے  شرکاء سے خصوصی  خطاب کیا اور سید محمد طاہر اشرف  جیلانی کی دین کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی ۔ صاحبزادہ سید اشرف جیلانی نے سید محمد طاہر اشرف جیلانی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کوبیان کیا ،  درگاہ عالیہ اشرفیہ میں سید محمد طاہر اشرف جیلانی کے عرس  کی تقریبات منگل تک جاری رہیں گی۔