Saturday, April 27, 2024

سید صمصام بخاری نے وزیر اطلاعات پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سید صمصام بخاری نے وزیر اطلاعات  پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
March 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید صمصام بخاری نے  وزیر اطلاعات پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ فیاض الحسن چوہان کی جگہ سید صمصام بخاری نے وزیر اطلاعات کا حلف اٹھا لیا،گورنر پنجاب چودھری سرور نے نئے وزیر سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت صوبائی وزراء نے شرکت کی،وزیر اعلیٰ نے سید صمصام بخاری کوحلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا سید صمصام بخاری منجھے ہوئے سیاست دان ہیں،امید ہے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔ سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی اقلیتوں کے حوالے سے بیان بازی پر ان سے وزارت واپس لی گئی۔ فیاض الحسن چوہان نے معذرت بھی کی مگر وزیر اعظم کی جانب سے قبول نہ ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا اقلیتوں کے خلاف ریمارکس کسی صورت برداشت نہیں ہوں گے۔ گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری میں صوبائی وزیر قانون  راجہ بشارت ، سردار محسن لغاری،ترجمان وزیر اعلیٰ شہباز گل،میاں منظور احمد وٹو اور اعلیٰ انتظامی حکام نے شرکت کی۔