Thursday, May 2, 2024

سید شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر مقرر

سید شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر مقرر
May 7, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)تبدیلی سرکار میں تبدیلیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے ۔ وزیراعظم نےگورنر اسٹیٹ  بینک کے بعد چیئرمین ایف بی آرکاتقرر بھی کردیا، سید شبر زیدی کی تعیناتی کااعلان عمران خان نے خود کیا۔ ملکی معیشت کو پٹری پر ڈالنے کے لیے کپتان کے اہم فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے ، باصلاحیت شخصیت  رضا باقرکو گورنر اسٹیٹ بینک لگانے کے بعد  چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر بھی قابل ترین  آدمی کی تعیناتی کر دی گئی ۔ وزیراعظم نے سید شبر زیدی  کو تعینا ت کرنے کی منظوری دے دی، نام کا اعلان بھی خود کیا۔

رضا باقر گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کر دیئے گئے

شبر زیدی کا شمار پاکستان کے معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس میں ہوتا ہے۔  وہ 2013 میں سندھ کے نگران وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ شبر زیدی ان دنوں پاکستان کی معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم اے ایف فرگوسن میں سینئر پارٹنر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں،وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔